کمشنر کراچی کا جناح اور گلشن ٹاؤن کا ہنگامی دورہ، میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش نے بریفنگ دی

کمشنر کراچی کا جناح اور گلشن ٹاؤن کا ہنگامی دورہ، میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش نے بریفنگ دی

کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے جناح ٹاؤن اور گلشن اقبال کا تفصیلی دورہ کیا، جس کا مقصد سڑکوں کی صورتحال، صفائی کے انتظامات اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نصیر اللہ عباسی، اسسٹنٹ کمشنر جمشید زون بلال علوی، میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن رئیس الٰہی بخش بنبھن اور میونسپل کمشنر گلشن اقبال ٹاؤن جاوید الرحمان کلوڑ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کمشنر کراچی نے مختلف شاہراہوں، تجارتی مراکز اور اہم مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کی مجموعی صورتحال، تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے گئے اقدامات اور شہری سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر رئیس الٰہی بخش بنبھن نے انہیں جاری انتظامات اور کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ سید حسن نقوی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بہتر ماحول کی فراہمی کے لیے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مربوط اور مستقل اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ دورے میں جناح ٹاؤن اور گلشن اقبال ٹاؤن کے متعلقہ افسران، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسدادِ تجاوزات کے افسران اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران بھی شریک تھے۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی نصیر اللہ عباسی نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا، جبکہ میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن رئیس الٰہی بخش بنبھن سمیت افسران نے بھی پودے لگا کر مہم میں حصہ لیا اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں