پاکستان اور آئی ایم ایف کا 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ ہو گیا

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے اسٹاف لیول معاہدہ کر لیا ہے آئی ایم ایف کی جانب سے 3 ارب ڈالرز کا اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری کیلئے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس جولائی میں ہو گا۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا۔ معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہو گی اور پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا اور معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا۔

آئی ایم ایف کے علامے کے مطابق موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں