میر رضا کیس کی تحقیقاتی ٹیم اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی میئر کراچی سے ملاقات
میر رضا کیس کی تحقیقاتی ٹیم اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات۔
کراچی: میر رضا کیس کی تحقیقاتی ٹیم اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات
ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے میئر کراچی کو میر رضا کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پولیس ہائی پروفائل کیس کی مختلف پہلوؤں سے تکنیکی بنیادوں پر تحقیقات کر رہی ہے۔ میر رضا کے قتل کی تحقیقات انتہائی احتیاط اور شفاف انداز میں آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر میر رضا کیس کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (JIT) تشکیل دی جا چکی ہے۔ میئر کراچی کی پولیس کو میر رضا کے لواحقین سے رابطہ برقرار رکھنے اور تحقیقات کے حوالے سے انہیں مطمئن کرنے کی ہدایت۔
