میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان کی چہلم حضرت امام حسین میں شرکت، میڈیا سے گفتگو

میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان کی چہلم حضرت امام حسین میں شرکت، میڈیا سے گفتگو

کراچی: میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان نے کہا ہے کہ امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ اور انکے اہل وعیال ورفقاء نے کربلامیں دین اسلام کی حرمت پر قربان ہوکرقیامت تک کیلئے اسے حیات جاوداں بخش دی واقعہ کربلاہمارے لئے ایک ایسا درس ہے جو ہمیں دین اسلام کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردینے کا حوصلہ وقوت فراہم کرتاہے لہٰذا ہمیں اپنی زندگیوں میں بھی ایسے ہی ایثاروجذبہ قربانی کا مظاہرہ کرناچاہیے ضرورت اس امرکی ہے آپ ؓاور آپکے گھرانے کی تعلیمات حمیدہ کومعاشرے میں عام کیا جائے تاکہ معاشرہ کی اصلاح کی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کے ہدایت پرچہلم حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسینؓکے مرکزی جلوس کا 90فیصدگذرصدر ٹاؤن کی حدودسے ہوتا ہے جس کے باعث انتظامات کے حوالے سے ہم پر بہت زیادہ دباؤ ہوتا ہے صدر ٹاؤن کی انتظامیہ نے شب وروز کی بھرپورمحنت سے عزادارا ن حضرت امام حسینؓ کو بلدیاتی امور سے متعلق تمام سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا اس ضمن میں امام بارگاہوں اور جلوس کی گذرگاہوں سے قابل اعتراض پوسٹرزاوراشتعال انگیز نعروں کو مٹانے، استرکاری وپیچ ورک کے کام، ٹھیلے پتھارے اور دیگر تجاوزات کے خاتمے اور مرکزی جلوس کی گذرگاہوں پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کیلئے رکاوٹ بننے والی درختوں کی شاخوں کی چھٹائی و صفائی ستھرائی کا کام پہلے ہی مکمل کرلیاگیا تھا جبکہ صحت وصفائی،سیوریج وروشنی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے اس کے علاوہ جلوس کیلئے کئے گئے انتظامات کی نگرانی کے لئے صدر ٹاؤن کے مرکزی دفترمیں قائم ایمرجنسی کنٹرول روم مسلسل اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہاواضح رہے کہ عزادارا ن حضرت امام حسین ؓکیلئے صدر ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے سبیل کا بھی انتظام کیا گیا تھاجس میں پانی اور شربت لوگوں میں تقسیم کیا گیا

دریں اثناء مختلف امام بارگاہوں کے منتطمین،عزاداری کی انجمنوں،جلوس،مجالس کمیٹیوں کے نمائندوں نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر صحت وصفائی وروشنی کے بہترین انتظامات کرنے پرچیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ اور میونسپل کمشنر عمار خان، صدر ٹاؤن انتظامیہ،رینجرز، پولیس اور اسکاؤٹس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں