کے ڈی اے افسر کلب انٹر ڈیپارٹمنٹل زیڈ اے نظامی جشن ازادی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاح
کراچی: معاشرے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے, ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی صبحین غوری نے کے ڈی افیسرز کلب کے زیر اہتمام زیڈ اے نظامی اور جشنِ آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں برائیوں کے خاتمے کے لیے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا کہ انشاء اللّٰہ بہت جلد ادارے میں کھیلوں کی سرگرمیاں ماضی کی طرح بحال کی جائیں گی، اس موقع پر مرکزی لیبر ڈویژن انچارج ارشد انصاری بھائ نے کلب مینجنگ کمیٹی کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے آغاز پر زبردست شاباش پیش کی اور کہا کہ اسی طرح کھیل اور کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتے رہیں گے، خطاب کے دوران زیڈ اے نظامی صاحب کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹس ادارے کے افسران و ملازمین کی صحت مندانہ کارکردگی کو بھی اجاگر کرتے ہیں، اس شاندار ایونٹ کے انعقاد میں ہر ایک کے ڈی اے آفیسر کمیٹی کا ممبر داد کے حق دار ہیں، اور امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں بھی ایسے ایونٹ منعقد کرنے میں کلب کمیٹی اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
اس افتتاحی تقریب میں انچارج لیبر ڈویژن ارشد انصاری، یونائٹڈ افیسر پینل کے چیف ارگنائزر عمران حسین جعفری،سیکرٹری کے ڈی اے محمد ارشد ممبر اے فرید شیخ ڈائریکٹر فنانس۔ ندیم شبیر حامد حسین رضوی ممبران لیبر ڈویژن محمد یاسر گلفراز احمد خان ریاض الدین غلام عامرمحمد، محمد طاہر جاوید، کے علاوہ کے ڈی اے آفیسرز کلب اسپورٹس کمیٹی کےارکان فضیل بخآری خرم عارف عزیز عباسی محمد احمد مدنی کے علاوہ کے ڈی اے کے سینیئر افسران اور اسپورٹس کی شخصیات نے شرکت کی۔
عمران حسین جعفری نے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی، جبکہ کلب کے صدر کمال صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کے ڈی اے کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی اور کے ڈی افیسرز کلب ماضی کی طرح کھیلوں کی سرگرمیاں جاری و ساری رکھے گا۔
اخر میں مہمان خصوصی نے 14 اگست 2026 کے حوالے سے قومی پرچم کشائی کی، بعد ازاں مہمان خصوصی نے غلام محمد، گلفراز احمد خان، ریاض الدین اور کے ڈی اے کی مختلف ٹریڈ یونین کے سربراہان محمد اشرف، عبد المتین وحید، شاہد سلیم کو جشنِ آزادی ایوارڈ پیش کئے اور کے ڈی افیسرز کلب کی مینجنگ کمیٹی کو اتنا اچھا اور شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارک باد دی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
