ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کی زیرِ صدارت یومِ استحصال کشمیر کی مناسبت سے اہم اجلاس
ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی، جاوید نبی کھوسو کی زیرِ صدارت یومِ استحصال (5 اگست) کی مناسبت سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن عمار خان کی ہدایت پر. ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سید فرحان نے صدر ٹاؤن کی نمائندگی کی
اجلاس میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور 5 اگست کی سرکاری تقریبات، عوامی آگاہی مہم، ریلیوں کے انعقاد اور کاروباری و مارکیٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ مربوط رابطوں کے ذریعے یومِ استحصال کو بھرپور انداز میں منانے کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔
