متوقع بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر صدر ٹاؤن میں رین ایمرجنسی کیمپ قائم

محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ متوقع بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر صدر ٹاؤن میں رین ایمرجنسی کیمپ قائم

کراچی: محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ متوقع بارشوں کی پیش گوئی کے پیشِ نظر چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کی خصوصی ہدایات پر صدر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں عوام کی سہولت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رین ایمرجنسی کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں۔

چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تمام مشینری، ڈی واٹرنگ پمپس اور عملہ مکمل طور پر الرٹ رہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنا صدر ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اسی مقصد کے تحت تمام رین ایمرجنسی کیمپ 24 گھنٹے فعال رہیں گے تاکہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جا سکے اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں