میئر کراچی نے خواجہ اجمیر نگری چورنگی سے منگھوپیر روڈ، ڈیڈیکس فیکٹری تک کا افتتاح کردیا

میئر کراچی نے خواجہ اجمیر نگری چورنگی سے منگھوپیر روڈ کا افتتاح کردیا

کراچی:  میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد لاگت سے خواجہ اجمیر نگری چورنگی سے منگھوپیر روڈ، ڈیڈیکس فیکٹری تک 1800 میٹر طویل جدید ڈوئل کیرج وے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دونوں اطراف 10.25 میٹر چوڑی جدید سڑک، کرب بلاکس، میڈین، روڈ مارکنگ اور جدید ڈرینیج سسٹم کے ساتھ منصوبہ 100 فیصد مکمل کر لیا گیا، 8 کروڑ 68 لاکھ 95 ہزار 660 روپے کی لاگت سے 700 میٹر طویل 48 انچ قطر کی واٹر سپلائی لائن کی بحالی کا منصوبہ بھی مکمل، واٹر سپلائی منصوبے کے تحت 16 ٹی کنکشنز، تقریباً 4 ہزار لیکیجز کی مرمت، 2400 غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ اور 54 گلیوں میں نئی 4 انچ پانی کی لائن بچھائی گئی

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 53 ڈبل آرم اسٹریٹ لائٹس، جدید میڈین، کرب بلاکس، سیوریج نالے کی ونچنگ اور مؤثر نکاسی آب کے انتظامات سے شہریوں کو جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی خدمت کے منشور کے مطابق کراچی میں جدید انفراسٹرکچر، بہتر سڑکوں، پانی اور نکاسی آب کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں کراچی کی ترقی کا سفر جاری، عوام کو معیاری بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اولین ترجیح ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں