پاک امریکہ تعلقات کو نجی شعبے کے باہمی تعاون کے ذریعے آگے بڑھنا چاہیے: مریم نواز شریف

پاک امریکہ تعلقات کو نجی شعبے کے باہمی تعاون کے ذریعے آگے بڑھنا چاہیے: مریم نواز شریف

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا امریکہ کے اعلی سطح کے بزنس وفد سے خطاب

مریم نواز شریف نے کہا کہ امریکہ سے آئے ہوئے متحرک وفد کا استقبال کرنا انتہائی اعزاز کی بات ہے، بارشوں کی وجہ سے ان دنوں تاریخی شہر لاہور بہت خوبصورت نظر آرہا ہے، امریکہ سے صحت، AI، IT، معدنیات اور توانائی کے شعبوں کا عملی کام کرنے والا وفد آیا ہے،امریکہ کے وفد کی پنجاب میں موجودگی امریکی سرمایہ کاروں کے بحال شدہ اعتماد کا اشارہ ہے۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ امریکہ طویل عرصے سے پاکستان کے سب سے اہم اقتصادی شراکت داروں میں سے ایک رہا ہے، پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور جدت سے آگے بڑھنا چاہیے، پاک امریکہ تعلقات کو نجی شعبے کے باہمی تعاون کے ذریعے آگے بڑھنا چاہیے، اس ملاقات کو ممکن بنانے پر SIFC کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ملاقات مثبت نتائج لائے گی اور ان شاءاللّٰہ یہ لائے گی، پنجاب وہ انجن ہے جو پورے ملک کی ترقی اور نمو کو چلاتا ہے، پنجاب قومی جی ڈی پی میں 55 اعشاریہ 7 فیصد حصہ ڈالتا ہے، زراعت میں پنجاب کا حصہ 57 اعشاریہ 5 فیصد ہے اور اسے پاکستان کا فوڈ باسکٹ کہا جاتا ہے۔ پنجاب کی اہم فصلیں گندم، چاول، مکئی اور کماد ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں