سندھ حکومت اور برطانوی ہائی کمیشن کے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر بھی اتفاق
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک برن کی ملاقات
برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر ایلیسن بلیک برن کے ہمراہ کراچی میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن ٹام برج بھی موجود تھے
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے سیکریٹری آصف جمیل بھی شریک تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کے درمیان سرمایہ کاری راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے نتائج اور آئندہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں چیف منسٹر ہاؤس میں رواں ہفتے ہونے والی سرمایہ کاری راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی سفارشات کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے کے لیے مختلف امور پر غور
سندھ میں سرمایہ کاری کے فروغ اور نئے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال، وزیراعلیٰ سندھ کا سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ، برطانوی کاروباری اداروں کے ساتھ انفراسٹرکچر، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے پر زور،عوامی خدمات کے شعبے میں بھی برطانوی کاروباری اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے اقدامات پر غورکیا گیا۔
سندھ حکومت اور برطانوی ہائی کمیشن کے درمیان مسلسل رابطے اور تعاون کی اہمیت پر بھی اتفاق
تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے سندھ حکومت اور برطانوی ہائی کمیشن کے روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
