چیئرمین جناح ٹاؤن کا اسسٹنٹ کمشنر جمشید زون کے ہمراہ شاہ نجف امام بارگاہ کا دورہ

چیئرمین جناح ٹاؤن کا اسسٹنٹ کمشنر جمشید زون کے ہمراہ شاہ نجف امام بارگاہ کا دورہ، چہلم کے انتظامات پر تبادلۂ خیال

چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے اسسٹنٹ کمشنر جمشید زون بلال علوی کے ہمراہ یوسی 5  مارٹن کوآرٹرز میں واقع شاہ نجف امام بارگاہ کا دورہ کیا

چیئرمین جناح ٹاؤن نے منتظمین سے ملاقات کرکے پانچ ربیع الاول اور چہلم کے انتظامات پر تبادلۂ خیال کیا۔ بعد ازاں علاقے کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے سڑکوں، نالوں، اسٹریٹ لائٹس، صفائی ستھرائی اور تجاوزات کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

چیئرمین نے متعلقہ محکموں کو بلاک نالوں کی فوری صفائی، خراب اسٹریٹ لائٹس کی مرمت، سڑکوں کی لیولنگ، کچرے کی بروقت منتقلی اور تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی تاکید کی تاکہ عزاداروں اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اس موقع پر فوکل پرسن جناح ٹاؤن نوید صدیقی، چیئرمین کوآرڈینیٹر عمیر، سندھ سولڈ ویسٹ کے افسران اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں