صوبوں میں پیسے خرچ نہ ہونے سے وفاق کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے: مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے صوبے بنانا ناگزر بن چکا ہے، ایک وفاق چار صوبے کا نظام فرشتے بھی نہیں چلا سکتے، ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں.
وزارت کو ہم جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، ہیں حقوق چاہیے، پاکستان پیپلز پارٹی 18 سال میں کچھ نہیں کر سکی، جتنا پیسہ وفاق سے ملے اتنے میں پورہ سندھ بن جاتا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ظلم کی رات کے خاتمے کا وقت آچکا ہے، ہمیں مارکر پاکستان کو مارا جارہا ہے، کراچی اٹھے گا تو پاکستان اٹھے گا۔ پاکستان چلانے کا حل نئے صوبے بنانے کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے۔
