معرکۂ حق میں کامیابی ملکی تاریخ کا عظیم ترین لمحہ تھا: وزیراعظم

معرکۂ حق میں کامیابی ملکی تاریخ کا عظیم ترین لمحہ تھا: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سکائی 47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ جدید ترین ڈیٹا سینٹر متاثر کن اور قابل تحسین ہے۔عظیم منصوبے کو دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔منصوبہ انتہائی مختصر مدت میں غیر معمولی عزم، پختہ یقین اور اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مکمل کیا گیا۔فیلڈ مارشل کی بصیرت افروز قیادت، شراکت دار زیڈ ٹی ای کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔معرکۂ حق میں کامیابی ملکی تاریخ کا عظیم ترین لمحہ تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجز کا امید، حوصلے سے مقابلہ کریں تو معرکۂ حق جیسے تاریخی کارنامے جنم لیتے ہیں۔مسلسل محنت ایسے عظیم منصوبوں کو حقیقت کا روپ دیتی ہے۔سکائی 47 جیسے منصوبے پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہیں۔قوم کو سکائی 47 جیسا تحفہ دینے پر تمام سٹیک ہولڈرز کا مشکور ہوں۔سکائی 47 منصوبہ ملک کو ناقابل تسخیر سکیورٹی فراہم کرے گا۔متحد ہو کر کام کریں تو کوئی بھی ہدف ناقابل حصول نہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں