نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری، سیکٹر09 میں روڈ کارپیٹنگ کا جائزہ

نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری، سیکٹر09 میں روڈ کارپیٹنگ کا جائزہ

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے نارتھ کراچی سیکٹر 9 میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معاءنہ کیا، جہاںسڑکیں کارپیٹنگ کے زریعے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جن کا افتتاح آءیندہ چند روز میں ہوجاءے گا جس سے علاقہ مکینوں کو درینہ مسءلہ حل ہوجائےگا ۔جبکہ سیکٹر الیون آءی نا رتھ کراچی میں فٹ پاتھوں پر رنگین پیور بلاک بچھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

معانے کے موقع پر ان کے ہمراہ مختلف یونین کمیٹیوں کے چیءرمین، وائیس چیئرمین، کونسلرز، ٹاؤن افسر جہانزیب خان،فیصل صغیر،ساجد صدیقی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے کہا کہ ٹاؤن کے مختلف علاقوں، بالخصوص نارتھ کراچی کے سیکٹرز میں سڑکوں کی روڈ کارپیٹنگ اور فٹ پاتھوں پر پیور بلاک بچھانے کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ وہ ترقیاتی کاموں کے معیار، رفتار اور پاءیداری کا جائزہ لینے کے لیے خود مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو بہترین اور دیرپا سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام ہر لحاظ سے معیاری اور مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانا نیو کراچی ٹاؤن کی اولین ترجیح ہے۔جہاں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہیں نیو کراچی ٹاؤن کو خوبصورت بنانے کے لئے بیوٹی فکیشن کے کام بھی جاری ہیں ماڈل گلیا ں اور سڑکیں بنا کر عوام کو خوبصورت تحاءف دے رہے ہیں اور ترقی و خوشحالی کا یہ سفر آءندہ بھی اسی رفتار سے جاری رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں