برطانوی وفد کی جانب سے سندھ حکومت کے اقدامات مثبت پیش رفت قرار
برطانوی ہائی کمیشن کے وفد کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی رہائش گاہ آمد، حکومتی وفد سے ملاقات
سرمایہ کاری، مہارتوں کے فروغ، ماحولیات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور سندھ حکومت کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی
پاکستان کو درپیش چیلنجز، خطے کی مجموعی صورتحال، پاکستان بالخصوص سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال
نوجوانوں کی فنی و تکنیکی مہارتوں کے فروغ، خواتین کو بااختیار بنانے اور دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت مختلف اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
برطانوی وفد میں برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل کونسلر نکول رابرٹس، ڈپٹی ہائی کمشنر ٹام برج، سیکنڈ سیکریٹری (پولیٹیکل) سیم پلیس، ہدیٰ اکرام اور سارہ پینگ شامل
سندھ حکومت کے وفد کی قیادت سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کی
وفد میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، معاونینِ خصوصی قاسم نوید قمر، قاسم سراج سومرو اور رکن سندھ اسمبلی امداد پتافی بھی شریک
سندھ حکومت کے وفد نے برطانوی وفد کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت سندھ حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا
وفد کو عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، روزگار، خواتین کے بااختیار بنانے، ماحولیاتی تحفظ اور سرمایہ کاری کے فروغ کے منصوبوں پر بھی آگہی
برطانوی وفد کی جانب سے سندھ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح، خواتین کی ترقی، ماحول دوست ٹرانسپورٹ، سرمایہ کاری اور ترقیاتی منصوبوں کی تعریف
برطانوی وفد کی جانب سے سندھ حکومت کے اقدامات مثبت پیش رفت قرار
ملاقات کے دوران سندھ حکومت کے وفد نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام پر ہونے والے مظالم سے بھی برطانوی وفد کو آگاہ کیا
عالمی برادری سے انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان میں پہلی مرتبہ الیکٹرک بسیں متعارف کرا کے ایک انقلابی اقدام کیا ہے، خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سندھ حکومت ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو مفت پنک اسکوٹیز فراہم کر رہی ہے۔ پنک اسکوٹیز ملنے سے خواتین کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی ، انہیں معاشی و سماجی طور پر مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔ چند برس قبل خواتین کے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے والوں کی تعداد صرف تقریباً 450 تھی، جو اب بڑھ کر 25 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔یہ تبدیلی اس روایتی سوچ کو بدلنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے کہ خواتین گاڑی یا موٹر سائیکل نہیں چلا سکتیں۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کو ہر شعبے میں آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کر رہی ہے، سندھ حکومت جلد الیکٹرک ٹیکسی سروس بھی متعارف کرا رہی ہے، خواتین ڈرائیورز، خواتین مسافروں کو سفری سہولت فراہم کریں گی، سرمایہ کاروں کو الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کر کے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔پاکستان کی بڑی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
سندھ حکومت کے وفد نے برطانوی وفد کو روایتی سندھی ٹوپی اور سندھی لنگی بطور تحفہ پیش کی۔
