پنجاب بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری
پنجاب بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے اب تک 36 ہزار 545 افغان شہریوں سمیت غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔504 افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈی پورٹ کیے جانے والوں میں 14 ہزار 614 مرد، 7 ہزار 234 خواتین اور 14 ہزار 697 بچے شامل ہیں۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب پولیس بین الاقوامی قوانین کے تحت کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
