ہاؤسنگ سیکٹر میں شفافیت اور قانونی تقاضوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گ:بلال یاسین

ہاؤسنگ سیکٹر میں شفافیت اور قانونی تقاضوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گ:بلال یاسین

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سیکٹر میں شفافیت اور قانونی تقاضوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

لاہور میں محکمانہ کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔تمام ہاؤسنگ اسکیموں کی نگرانی جدید مینجمنٹ سسٹم کے تحت ہوگی۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ نادرا سسٹم، ڈیجیٹل نقشوں اور ای رجسٹری کے ذریعے جعلسازی کی روک تھام ممکن ہوگی۔فائل سسٹم ختم کرکے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی سوسائٹی میں سرمایہ کاری سے پہلے پلرا کے سسٹم سے مکمل رہنمائی حاصل کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں