مون سون بارشوں کے پیشِ نظر پنجاب میں ہائی الرٹ جاری
مون سون بارشوں کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر کی انتظامیہ، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔
تمام اضلاع میں واسا مشینری کی دستیابی، بارشی پانی کی فوری نکاسی اور اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونے دیا جائے گا اور لاہور سمیت کسی بھی ضلع میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوام کا تحفظ اولین ترجیح، مون سون سے نمٹنے کے لیے پنجاب مکمل طور پر متحرک ہے۔
