50ڈبل ڈیکر اور 500 الیکٹرک بسیں ٹرانسپورٹ نظام میں شامل کی جارہی ہیں:شرجیل انعام
کراچی: سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت میں مختلف پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لئے بس ڈیپوز کے لئے زمین کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ پلان سے متعلق اہم اجلاس
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) آصف جان صدیقی، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام کی شرکت
حکام نے پبلک ٹرانسپورٹ منصوبوں کے لیے اور بسوں کی پارکنگ و آپریشن کے لیے درکار اراضی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی
اجلاس میں ملیر، کورنگی، کراچی وسطی اور کراچی غربی کے ڈپٹی کمشنر بھی شریک
اجلاس میں مختلف اضلاع میں دستیاب سرکاری اراضی، مجوزہ مقامات اور مستقبل کی ضروریات کا بھی جائزہ لیا گیا
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے 50 ڈبل ڈیکر بسیں اور 500 الیکٹرک (EV) بسیں ٹرانسپورٹ نظام میں شامل کی جارہی ہیں۔
ڈپوز کے لیے موزوں اراضی کی نشاندہی اور اس کی فراہمی کے عمل کو فوری طور پر مکمل کیا جائے ، شرجیل انعام میمن کی ہدایت
اپنے اپنے اضلاع میں دستیاب خالی سرکاری اراضی کی نشاندہی کریں تاکہ ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے لیے بس ڈپو قائم کیے جا سکیں، ڈی سیز کو ہدایت
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کے اپنے عزم پر کاربند ہے، 50 ڈبل ڈیکر اور 500 نئی الیکٹرک بسوں کی آمد سے ٹرانسپورٹ نظام میں ایک نمایاں بہتری آئے گی، منصوبوں کی کامیابی کے لیے مناسب ڈپو اور آپریشنل انفراسٹرکچر کی بروقت دستیابی ناگزیر ہے۔متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے زمین کی نشاندہی اور دیگر انتظامات جلد از جلد مکمل کریں۔حکومت کی کوشش ہے ہے کہ نئی بسوں کو فوری طور پر عوامی خدمت کے لیے سڑکوں پر لایا جا سکے۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جاری منصوبے صوبے میں ٹرانسپورٹ کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا باعث بنیں گے۔
