اسرائیل کے لبنان پر حملے، 50 سے زائد افراد جاں بحق

اسرائیل جنگ بندی سے مکر گیا؛ لبنان میں حملوں میں 50 سے زائد افراد جاں بحق

حزب اللہ کے جوابی حملوں میں بھی دو مختلف واقعات میں 2 اسرائیلی کمانڈرز ہلاک اور 15 اہلکار زخمی ہوگئے

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اعلان کی جانے والی جنگ بندی چند گھنٹے بھی برقرار نہ رہ سکی۔اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر نئے حملوں کا آغاز کر دیا۔ ان حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 سے زائد ہوچکی ہیں جن میں زیادہ تر معصوم شہری ہیں۔

حزب اللہ نے گزشتہ 24 گھنٹے میں دو مقامات پر اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنایا جس میں دو کمانڈرز مارے گئے جب کہ 15 اہلکار زخمی ہوگئے۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے جمعہ کی سہ پہر سے جنگ بندی کی مکمل پابندی کی، تاہم رات کے وقت اسرائیلی فوج نے نبطیہ کے قریب علی طاہر پہاڑی پر پیش قدمی کی کوشش کی، جس پر اس کے جنگجوؤں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں