وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ورلڈ بنک مشن کے وفد کی ملاقات

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے ورلڈ بنک مشن کے وفد کی ملاقات

ملاقات میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد،پروجیکٹ ڈاٸریکٹر کلیک،ڈاٸریکٹر یو آٸ پی ٹی اور دیگر افسران کی شرکت کی

ورلڈ بنک مشن کے وفد نے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا

وزیر بلدیات نے وفد کو حکومت سندھ اور اپنی جانب سے تعاون کی یقین دلایا

ناصر شاہ نے کہا کہ صوبے میں غیر منقولہ جاٸداد پراپرٹی ٹیکس کی وصولیابی کا جدید نظام جلد متعارف کرایا جاۓ گا،چیٸرمین بلاول بھٹو کا وژن اور وزیر اعلیٰ کی ہدات ہے کہ عوام کی دہلیز تک ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جاٸیں۔حکومت بلدیاتی قوانین میں تمام اسٹاک ہولڈر کی مشاورت سے ترامیم کے لیے کوشاں ہے۔یوسی لیول تک منتخب نماٸندوں کو مستحکم کرنا اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔بلدیاتی قوانین میں تبدیلی سے ٹاٶن واٸس چیٸرمین اور ڈپٹی میٸرز کو بھی اختیارات حاصل ہونگے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ جو ٹاٶن غیر منقولہ پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے اعلیٰ کارگردگی کا مظاہرہ کرے گا ترقیاتی فنڈ کی مد میں اضافی رقم فراہم کی جاۓ گی۔پراپرٹی ٹیکس کا جدید نظام کراچی میں کام کررہا ہے۔ورلڈ بنک کے تعاون سے اس نظام کا داٸرہ کار پورے صوبے میں وسیع کیا جاۓ گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں