سندھ طاس معاہدے پرعمل کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے:نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان یو این چارٹر پر عمل کے لیے پُرعزم ہے۔سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک میں مسائل کا پُرامن حل واضح کیا گیا ہے۔سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے غیر قانونی اقدام کیا گیا۔بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے۔پاکستان کے عوام کو پانی سے محروم کرنے کی کوشش کے سنگین نتائج ہوں گے۔عالمی قوانین کے مطابق سندھ طاس معاہدے پر عمل کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔
