وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مالی سال 27-2026ء کا بجٹ پیش کر دیا
وزیراعلیٰ سندھ نے نئے مالی سال کا 3.562 کھرب روپے کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش
بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کا عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا عزم
سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے اور ایڈہاک رلیف الاؤنس 2022ء اور 2025ء ضم کرنےکا اعلان
صوبے میں کم از کم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار روپے ماہانہ مقرر
سید مراد علی شاہ کا کراچی میں ‘سندھ انٹرنیشنل فائننشل سینٹر’ قائم کرنے کا اعلان
فائننشل سینٹر انفراسٹرکچر فنانس، اسلامک فنانس اور کلائمیٹ فنانس کا پلیٹ فارم ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا کیٹی بندر کو عالمی بحری، لاجسٹکس، انڈسٹریل اور توانائی مرکز بنائے کا عزم
شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پورٹ قاسم کی بنیاد رکھی، وزیراعلیٰ سندھ
شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے تحت اب چیئرمین بلاول بھٹو کیٹی بندر کی نئی معاشی تقدیر رقم کرے گا، وزیراعلیٰ سندھ
پورٹ قاسم کے بعد کیٹی بندر سندھ کی معاشی ترقی کا اگلا عظیم سنگِ میل بننے جا رہا ہے، سید مرادعلی شاہ کا عزم
کیٹی بندر کے ذریعے پاکستان عالمی تجارتی راستوں سے مزید مضبوط انداز میں منسلک ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ پرامید
کیٹی بندر منصوبہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون اور تھر کے کوئلہ وسائل سے منسلک ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ
ہم کیٹی بندر کو پاکستان کا نیا معاشی اور بحری گیٹ وے بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
پیپلز پارٹی کے وژن کے تحت کراچی کو عالمی سرمایہ کاری کے مرکز بنا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
شہر کراچی میں سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر قائم کیا جا رہا ہے،سید مراد علی شاہ
ڈیجیٹل سندھ وژن کے تحت گرین ڈیٹا انفراسٹرکچر اور اے آئی اکانومی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق سندھ کو قابلِ تجدید توانائی کا مرکز بنایا جا رہا ہے، سید مراد علی شاہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر اسلامی اور کلائمیٹ فنانس کا مرکز ہوگا، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ
سید مراد علی شاہ کا عالمی سرمایہ کاری کے لیے ‘سندھ گرین ڈیٹا انفراسٹرکچر انیشیٹو’ کے آغازکا اعلان
عالمی معیار کے ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری لائی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
18 ارب روپے کی لاگت سے 2 لاکھ 75 ہزار مفت سولر ہوم سسٹمز تقسیم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
غریب گھرانوں کو مفت سولر سسٹمز فراہم کر چکے ہیں ، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا متوسط طبقے کے لیے رعایتی سولر فنانسنگ پروگرام متعارف کرانے کا اعلان
کسان دوست وژن کے تحت زرعی کلیکٹوز کے ذریعے چھوٹے ہاریوں کو نئی معاشی طاقت دی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ویسٹ ٹو ویلیو پروگرام سے کچرے کو معاشی وسائل میں تبدیل کیا جائے گا، سید مراد علی شاہ
سندھ میں سرمایہ کاری، صنعت، تجارت اور روزگار کے نئے دروازے کھولے جا رہے ہیں، سید مراد علی شاہ
ہم سندھ کو جنوبی ایشیا کی ابھرتی ہوئی معاشی طاقت بنانے کی بنیاد رکھ رہے ہیں، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ
پیپلز پارٹی کے ترقیاتی وژن کے تحت تجارت، ٹیکنالوجی، فنانس اور توانائی کا علاقائی مرکز بنایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت کا اگلا مرحلہ فلاح سے خوشحالی اور خوشحالی سے معاشی قیادت کی جانب سفر ہے، سید مراد علی شاہ
سندھ حکومت کا کچرے سے ایندھن اور تجارتی مصنوعات بنانے کا ویسٹ ٹو ویلیو پروگرام متعارف
ویسٹ ٹو ویلیو پروگرام سے کاربن کریڈٹس پیدا ہوں گے اور ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی، سید مراد علی شاہ
سندھ حکومت کا چھوٹے کسانوں کیلئے خصوصی قانون سازی کا فیصلہ
چھوٹے آبادگاروں کے لیے زرعی اجتماعی اداروں کے قیام کی قانون سازی ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ
ہاریوں کو مشینری، مالیات، انشورنس اور جدید ٹیکنالوجی تک رسائی دی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
موسمیاتی چیلنجز کے باوجود کسان ملک کی غذائی ضروریات پوری کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
ہمارے محنت کش معیشت کا پہیہ رواں رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، سید مراد علی شاہ
معاشی مشکلات کے باوجود سرمایہ کار اور کاروباری طبقہ ترقی کے سفر میں شریک ہے، مراد علی شاہ
گزشتہ سال میں ریکارڈ 900 ارب روپے سے زائد ترقیاتی سرگرمیوں پر خرچ کیے، سید مراد علی شاہ
شاہراہِ بھٹو سندھ کی تاریخ کا سب سے بڑا شہری انفراسٹرکچر منصوبہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی کی ترقی کے لیے جدید انفراسٹرکچر اور مؤثر ٹرانسپورٹ نظام ناگزیر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
60.7 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی شاہراہِ بھٹو عوام کے لیے بڑی سہولت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
39 کلومیٹر طویل جدید کوریڈور قیوم آباد سے ایم نائن موٹروے سے منسلک کرتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
شاہراہِ بھٹو کراچی کے ٹریفک نظام میں انقلابی تبدیلی کا باعث بن رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی کا پہلا بڑا انفراسٹرکچر منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے شاہراہِ بھٹو کو جدید مالیاتی حکمتِ عملی اور مؤثر منصوبہ بندی کی کامیاب مثال قرار
شاہراہِ بھٹو کی تعمیر سے سفر کا دورانیہ کم ہو کر تقریباً 25 منٹ رہ گیا، وزیراعلیٰ سندھ
شاہراہِ بھٹو منصوبے سے شہریوں کے وقت اور ایندھن کی بچت میں نمایاں بہتری آئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
شاہراہِ بھٹو روزانہ تقریباً 25 ہزار گاڑیوں کو سفری سہولت فراہم کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
شاہراہِ بھٹو کراچی میں تیز، محفوظ اور مؤثر آمد و رفت کے نئے دور کا آغاز ہے، وزیراعلیٰ سندھ
بڑی شہری شاہراہوں کو جدید طرز پر استوار کرنا سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، سید مراد علی شاہ
شاہراہِ بھٹو منصوبہ کراچی کی معاشی سرگرمیوں اور رابطوں کے فروغ میں اہم سنگِ میل ہے، وزیراعلیٰ سندھ
شاہراہِ بھٹو منصوبے کی تکمیل سے صنعتی، تجارتی اور رہائشی علاقوں کے درمیان رابطے مزید مضبوط ہونگے، وزیراعلیٰ سندھ
شاہراہِ بھٹو کراچی کے شہری انفراسٹرکچر میں تاریخی اضافہ ثابت ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
سال 2022 کے سیلاب متاثرین کے لیے ‘سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروگرام’ کے تحت 10 لاکھ گھر مکمل کئے گئے، مراد علی شاہ
عالمی تعاون سے 1.675 ارب ڈالر کی لاگت سے مزید 17 لاکھ ہاؤسنگ یونٹس کے فنڈز حاصل کر لیے گئے، وزیراعلیٰ سندھ
سیلاب متاثرین مکانات کے منصوبے میں لاکھوں خواتین کو زمین کے مالکانہ حقوق دے کر بااختیار بنایا گیا،سید مراد علی شاہ
صحت کے شعبے میں این آئی سی وی ڈی، ایس آئی سی وی ڈی، ایس آئی یو ٹی اور جے پی ایم سی کی خدمات میں توسیع
1123 ٹیلی طبیب سروس اور 1122 ایمبولینس نیٹ ورک مزید مضبوط بنایا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کا عزم
اساتذہ اور طبی عملہ خلوص اور لگن سے قوم کی خدمت کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
محکمہ تعلیم کے تحت 1300 سے زائد اسکولوں کی عمارات تعمیر اور اساتذہ کی بھرتیاں کی گئیں، سید مراد علی شاہ
نوجوانوں کی امیدیں اور امنگیں ہمیں بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے متحرک رکھتی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ کا بجٹ 4 اصولوں آئینی حقوق، مالیاتی پائیداری، قومی استحکام اور عوامی فلاح پر مبنی ہے، سید مراد علی شاہ
وفاق کے ساتھ تعاون کے تحت ترقیاتی پورٹ فولیو 575 ارب سے کم کرکے 400 ارب روپے کرنا پڑا، وزیراعلیٰ سندھ
وفاق کے ساتھ این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کے حصے کا تحفظ یقینی بنایا ہے، سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ کا تعلیم، زراعت، انشورنس اور روزگار کے شعبوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان
تعلیمی معاونتی خدمات پر سیلز ٹیکس کم کرکے 5 فیصد کر دیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ
سوشل پروٹیکشن پیکیج کے لیے 13.2 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سوشل پروٹیکشن میں کچن گارڈن، بینظیر ہاری کارڈ اور بینظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز پروگرام شامل ہیں، مراد علی شاہ
سوشل پروٹیکشن پیکیج کے تحت بیواؤں اور یتیموں کے لیے بھی امدادی اسکیمیں جاری رہیں گی، وزیراعلیٰ سندھ
پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) سے منسلک بیوٹی سیلونز اور اوورسیز ایمپلائمنٹ ریکروٹنگ ایجنسیوں کے لیے رعایتی ٹیکس برقرار ہے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا انشورنس ایجنٹس اور بروکرز پر لاگو ٹیکسز میں کمی کا اعلان
زرعی سپر ٹیکس کی استثنیٰ کی حد 150 ملین سے بڑھا کر 500 ملین روپے کر دی گئی، وزیراعلیٰ سندھ
زرعی سپر ٹیکس کی شرح کو بھی 10 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کر دیا گیا، سید مراد علی شاہ
نئے مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کا حجم 400 ارب روپے مقرر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
لوکل گورنمنٹ اور میونسپل انفراسٹرکچر کے لیے سب سے زیادہ 121.6 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، مراد علی شاہ
پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے لیے 40.9 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے منصوبوں کے لیے 39.5 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، سید مراد علی شاہ
آبپاشی منصوبوں کیلئے 30.9 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
تعلیم کے شعبے کے لئے 25.9 ارب روپے کی ترقیاتی رقم مختص کی گئی ہے، سید مراد علی شاہ
صحت کے شعبے کے لیے 17.4 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
زراعت اور لائیوسٹاک کے ترقیاتی کاموں کے لیے 6.3 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، سید مراد علی شاہ
شہر کراچی کی ترقی کے لیے میگا ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
گریٹر کراچی سیوریج پلان (ایس تھری) پر 32 ارب روپے سے زائد لاگت سے کام جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
لیاری ٹرانسفارمیشن پیکیج کے لیے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی ٹریفک کوریڈور امپروومنٹ پروگرام کے لیے 4.17 ارب روپے کی فنڈنگ کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی کے اندرونی سڑکوں کی بحالی کے منصوبے پر 5.53 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی سینٹرل کی پانچ ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں میں سڑکوں کی بہتری کے لیے 3.18 ارب روپے مختص کیے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
کے ایم سی فائر بریگیڈ سروسز کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن کے لیے 7.69 ارب روپے مختص کیے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں عوامی ٹرانسپورٹ نظام کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
کراچی کےلئے 4.8 ارب روپے کی لاگت سے 50 جدید ڈبل ڈیکر بسوں کی خریداری کی منظوری دی گئی ہے
25 ڈبل ڈیکر بسیں آئندہ تین ماہ میں شہر کراچی کی سڑکوں پر آ جائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ
ڈبل ڈیکر بسیں روزانہ 30 سے 35 ہزار مسافروں کو سفری سہولت فراہم کریں گی، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں پنک بس سروس کی توسیع کرینگے 28 بسیں مختلف روٹس پر چل رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
گرین لائن کوریڈور پر خواتین کے لیے خصوصی پنک بس سروس جاری جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں الیکٹرک بسوں کی تعداد میں اضافہ گیا ہے، مزید 100 ای وی بسیں شامل کی جائیں گی، وزیراعلیٰ سندھ
گرین لائن، اورنج لائن اور پیپلز بس سروس میں آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم نافذ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں سندھ سیف سٹیز پروگرام کے تحت 1325 اسمارٹ کیمرے نصب کیے گئے، سید مراد علی شاہ
چہرہ شناس اور نمبر پلیٹ شناختی ٹیکنالوجی سے نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی میں گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کے واقعات میں 67 فیصد کمی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 54 فیصد کمی ریکارڈکی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
جرائم کی نشاندہی اور سراغ رسانی کی شرح 81 فیصد تک پہنچ گئی،وزیراعلیٰ سندھ
کراچی کا معاشی مزید مستقبل شاندار بنایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
سید مراد علی شاہ کا کراچی میں سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر (SIFC) کے قیام کا اعلان
کراچی کو خطے کا مالیاتی، سرمایہ کاری اور فِن ٹیک مرکز بنانے کا منصوبہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ایس آئی ایف سی کے لیے کراچی میں تین ممکنہ مقامات کی نشاندہی ہے،وزیراعلی
کراچی کو عالمی سرمایہ کاری اور اسلامی فنانس کے علاقائی مرکز میں تبدیل کرنے کا ہدف
کراچی میں ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے تحت سندھ کو پاکستان کا پہلا جامع انرجی مرکز بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ توانائی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انرجی برآمد کرنے والا صوبہ بنے گا، سید مراد علی شاہ
سندھ پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
تھر کے کوئلے سے لے کر شمسی اور ہوا کی ذریعے گرین انرجی میں انقلابی اقدامات جاری ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ کی توانائی پالیسی قومی توانائی سلامتی کو نئی مضبوطی فراہم کر رہی ہے، سید مراد علی شاہ
سندھ کے کوئلے نے پاکستان کو روشنی دی، اب گرین انرجی ملک کا مستقبل روشن کرے گی، مراد علی شاہ
کراچی اور حیدرآباد کے اطراف گرین ڈیٹا انفراسٹرکچر منصوبے پر کام جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ
تھر، جھمپیر، دھابیجی، ٹھٹو اور کراچی مل کر سندھ کا نیا انرجی کوریڈور تشکیل دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
قابلِ تجدید توانائی سے چلنے والے ڈیٹا سینٹرز اور ٹیکنالوجی زونز قائم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
شمسی توانائی، ونڈ کوریڈور اور گرین انرجی پارکس سندھ کی نئی معاشی طاقت بنیں گے، سید مراد علی شاہ
سائٹ کراچی، کورنگی انڈسٹریل ایریا اور پورٹ قاسم انڈسٹریل ایریا کو گرین انرجی سے منسلک کرنے کا منصوبہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ
توانائی میں خود کفالت سندھ کی معاشی خودمختاری کی بنیاد بنے گی، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ بجٹ شہریوں کے تحفظ، انسانی ترقی اور روشن مستقبل کی تعمیر کا عکاس ہے، وزیراعلیٰ سندھ
ہر بچے کو تعلیم، ہر شہری کو صحت اور ہر نوجوان کو مواقع میسر کرنا پیپلز پارٹی کا وژن ہے، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ حکومت کے بجٹ سے ہر ضلع کو خوشحالی اور ترقی کے ثمرات حاصل ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ
