لیاقت آباد کے ٹاؤن کے کچھ علاقوں میں تین چار فتوں سے پانی نہیں:فراز حسیب
کراچی: لیاقت آباد کے ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب نے کہا ہے کہ شہر بھر کی طرح لیاقت آباد ٹاؤن میں بھی شہریوں کو قلت آب کا سامنہ ہے،لوگ پانی کے لئے بہت پریشان ہیں۔
فراز حسیب نے کہا کہ آئے دن پانی کی لائن پھٹنے سے شہر میں پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے، اعظم ننگر،بی ون ایریا، بنگالی ایریا، لیاقت آباد تین نمبر میں بھی پانی کا شدید بحران ہے۔
لیاقت آباد کے ٹاؤن چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ ایک دیڑھ ہفتے سے ان تمام علاقوں میں پانی نہیں آرہا جبکہ یہ تمام علاقے کارنر کے ہیں، واٹر کارپوریشن کے ایکسئین سے بھی بات کی ہے مگر کوئی سنوائی نہیں ہورہی۔
