جماعت اسلامی نے کراچی میں قلت آب کے خاتمے کے لئے 3 دن کا الٹیمیٹم دے دیا
کراچی: قائم مقام امیر جماعت اسلامی کراچی اور کے ایم سی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں پانی نہیں مل رہا، شہری سخت پریشانیوں کا شکار ہیں۔،
انہوں نے کہا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ہر آئے دن لائن پھٹ جاتی ہے، پہلے اتنے واقعات نہیں ہوتے تھے،اب شہریوں کا جینا اجیرن کردیا گیا ہے۔
سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ واٹر کارپوریشن کے سربراہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہیں، اگر تین دن کے اندر پانی کا مسئلہ حل نے ہوا تو شہر میں احتجاج کیا جائے گا۔
اس موقع پر سیکرٹری پبلک ایڈ کمیٹی نجیب ایوبی،نائب صدرپبلک ایڈ کمیٹی عمران شاہد،،سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری،ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کےایم سی تمیور احمد،چیئرمین یوسی5 صفورا ٹاؤن نعمان الیاس موجود تھے۔
