شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پرآج سے ای چالان ہوگا
کراچی: شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر آج سے ای چالان ہوگا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی پر ای چالان کیا جارہا ہے۔
ترجمان کے مطابق مستقبل میں اس کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے شہر کی دیگر شاہراہوں پر بھی اس کا اطلاق کیا جائے گا۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں سے گزارش ہے کہ تمام گاڑیاں اپنی اپنی لین میں چلائی جائیں، موٹر سائیکل، بس اور کاریں لین کی پابندی کریں۔اس قسم کے اقدامات سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی بلکہ حادثات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔
