میئر کراچی نے ہل پارک کے اطراف جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا نوٹس لے لیا، کارروائی کا آغاز
میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہل پارک کے اطراف جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق عوامی شکایت موصول ہونے پر میئر کراچی کی ہدایت کے تحت ایک ہفتہ قبل ہی تعمیراتی کام رکوا دیا گیا تھا۔ میئر کراچی کی ہدایت پر قانونی کارروائی کا آغاز، محکمہ لینڈ نے تعمیراتی کام رکوانے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس کو مراسلہ ارسال کر دیا۔
ترجمان کے مطابق عوامی شکایات پر کی جانے والی جانچ میں معمیئر کراچی نے ہل پارک کے اطراف جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا نوٹس لے لیا، کارروائی کا آغازلوم ہوا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے نہ کوئی الاٹمنٹ کی گئی اور نہ ہی کسی قسم کی تعمیراتی اجازت جاری کی گئی ہے۔ غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کی شکایات کے بعد محکمہ انسدادِ تجاوزات، محکمہ پارکس، محکمہ قانون اور محکمہ لینڈ کے افسران کو کارروائی کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی
ترجمان بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا کہ محکمہ لینڈ نے زمین کی ملکیت کی تصدیق کے لیے پی ای سی ایچ ایس سے باضابطہ ویریفکیشن بھی طلب کر لی ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضے کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے پولیس کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
