پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

پنجاب بھر میں طوفانی بارشوں کے دوران متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں طوفانی بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف کا تمام متعلقہ اداروں کو بارش کے پانی کی فوری نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی

مریم نواز شریف نے کہا کہ بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لئے واسا آپریشنز کی مسلسل نگرانی اور مؤثر مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے، برساتی نالوں اور ڈرین کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم بھی دے دیا۔

اربن ایریا زمیں بارش کا  پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔  مریم نواز شریف کی ہدایت،محکمہ آبپاشی کی ٹیموں کو مکمل الرٹ رہنے کا حکم

اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو نہروں میں پانی کے بہاؤ کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت ،شہری اور دیہی علاقوں میں تمام مین ہولز پر  ڈھکن  یقینی بنانے کا حکم

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ بارشوں کے دوران تمام تر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے جائے،بارشوں کے دوران کنسٹرکشن  سائٹ پرناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لئے ضروری حفاظتی انتظامات  کا حکم، خستہ حال اور تعمیراتی طور پر حساس عمارتوں  کی خصوصی نگرانی کی جائے، ضلعی انتظامیہ کو چھت گرنے کے خطرات سے متعلق الرٹس جاری کرنے کی ہدایت۔ اہم شاہراہوں اور مرکزی روڈز پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ سیف سٹی اتھارٹی اور سی ٹی او ٹیمیں مکمل الرٹ رہیں۔ ٹریفک مینجمنٹ کے لئے عوامی رہنمائی اور رابطہ برقرار رکھنے کا حکم۔عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام فیلڈ ٹیموں کا مکمل تیار رہنے کا حکم۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک اور مستعد رہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں