نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے

نائب وزیراعظم  محمد اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد اور قونصل جنرل عامر اٹوزئی نے آمد پر نائب وزیراعظم کا استقبال کیا.

دورے کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کریں گے.

نائب وزیراعظم اجلاس میں عالمی امن و سلامتی سمیت اہم بین الاقوامی امور پر پاکستان کا مؤقف بیان کریں گے۔.مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی نائب وزیراعظم کے شیڈول کا حصہ ہیں ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں