حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں پھر اضافہ کردیا
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 6 روپے 51 پیسے کے اضافے کے بعد 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے، جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔
