وزیراعظم کی اپنا گھر اسکیم کا خیرمقدم،معیشت بہتر ہوگی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے:چیئرمین آباد

وزیراعظم کی اپنا گھر اسکیم کا خیرمقدم،معیشت بہتر ہوگی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے:چیئرمین آباد

کراچی:ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کاوزیراعظم کا اپنا گھر اسکیم کا خیرمقدم

چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو شہری اپنا گھر یا فلیٹ بنانا چاہے اسے آسان قسطوں پر قرض فراہم کیا جانا مثبت اقدام ہے،اسکیم سے پاکستان کا ہر نوجوان،مرد و عورت فائدہ اٹھا سکیں گے اور انہیں فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ وزیراعظم کے اس پروگرام سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،حسن بخشی۔

حسن بخشی کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک امریکا،یورپ، مشرق وسطیٰ میں مکان لینے کے لئے پانچ فیصد پر قرض دیا جاتا ہے۔ پاکستان میں دس سال کیلئے ایک کروڑ روپے پر پانچ فیصد فکس کیا گیا ہے،حسن بخشی۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے کو ایک کروڑ روپے تک فلیٹ یا مکان پسند کرنے پر دس فیصد رقم دینی ہوگی،وزیراعظم اسکیم کے تحت نوے فیصد قرض ملے گا، حسن بخشی۔ بینکوں کو پابند کیا گیا ہے کہ قرض سے متعلق درخواست کو پندرہ روز میں منظور یا مسترد کریں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں