پاکستان نے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں: وزیر خزانہ

پاکستان نے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں: وزیر خزانہ

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہےکہ پاکستان نے مالی سال 2026 کے لیے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی

ملاقات میں پاکستان کی کریڈٹ پروفائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ نے فِچ کی جانب سے پاکستان کی بی نیگیٹیو ریٹنگ برقرار رکھنے پر خیرمقدم اور عالمی مالیاتی منڈیوں میں فعال موجودگی برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات پر عالمی اداروں کا اعتماد برقرار ہے اور آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرامز پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ پاکستان نے مالی سال 2026 کے لیے بیرونی فنانسنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے،پانڈا بانڈز، یورو بانڈز اور سکوک کے ذریعے بھی فنڈنگ حکمت عملی جاری ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں