”کلین اینڈ گرین کورنگی“ مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری

”کلین اینڈ گرین کورنگی“ مہم دوسرے روز بھی بھرپور انداز میں جاری

کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی ہدایات پر وائس چیئرمین زرین اعوان کی نگرانی میں صفائی اور خوبصورتی کے اقدامات تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں۔ مہم کے دوسرے روز مختلف یونین کمیٹیز میں سینی ٹیشن عملے نے سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں صفائی ستھرائی کے کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور صفائی ستھرائی کے بعد فٹ پاتھوں کے رنگ و روغن کا عمل بھی شروع کیا جائیگا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وائس چیئرمین زرین اعوان نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دی کہ صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام علاقوں میں یکساں طور پر کام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد کورنگی کو صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانا ہے، جس کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بھی اس مہم میں شامل ہونا ہوگا اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں انتظامیہ کا ساتھ دینا ہوگا، کیونکہ شہریوں کے تعاون کے بغیر یہ مہم مکمل کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔

میونسپل افسران کے مطابق مہم آئندہ دنوں میں مزید تیزی کے ساتھ جاری رہے گی اور ہر یونین کمیٹی میں مرحلہ وار صفائی، شجرکاری اور خوبصورتی کے کام مکمل کیے جائیں گے۔آخر میں وائس چیئرمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کورنگی ٹاؤن کو ایک مثالی اور صاف ستھرا علاقہ بنانے کے لیے تمام تر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں