جناح ٹاؤن میں اساتذہ کی تربیت کا اہم اقدام، اختتامی تقریب میں اسناد کی تقسیم

جناح ٹاؤن میں اساتذہ کی تربیت کا اہم اقدام، اختتامی تقریب میں اسناد کی تقسیم

کراچی: جناح ٹاؤن میں تعلیمی معیار کی بہتری کے سلسلے میں سی ای آر ڈی (گرین کریسنٹ ٹرسٹ) کے زیر اہتمام اساتذہ کے لیے منعقدہ تربیتی سیشن کے اختتام پر آج اسناد تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ٹاؤن چیئرمین رضوان عبدالسمیع بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، اور جماعتِ اسلامی کے وژن “پڑھا لکھا پاکستان” کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایسے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں، بچوں کی نفسیات اور تعلیمی بہتری کے مختلف پہلوؤں سے روشناس کروانا ایک مثبت پیش رفت ہے، جس سے سرکاری اسکولوں کے معیار کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

تقریب میں سی ای آر ڈی کے سی ای او زاہد سعید نے بھی شرکت کی اور ادارے کی جانب سے تعلیمی میدان میں جاری کاوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اساتذہ کی استعداد کار میں مزید بہتری کے لیے ایسے تربیتی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر محکمہ ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین سید حسن رضا اور جماعتِ اسلامی کے ضلعی امیر عبدالعزیز سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ اساتذہ کی مسلسل تربیت کے ذریعے نہ صرف تعلیمی نظام کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے بلکہ نئی نسل کو بہتر مستقبل کی راہ پر گامزن کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں