
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارہ سو میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے حامل چشمہ فائیو جوہری بجلی گھر کی تعمیر کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط پاکستان اور چین کے درمیان معاشی تعاون کی طرف سے ایک اہم قدم ہے۔
اسلام آباد میں مفاہمتی یادداشت پر دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اس منصوبے کو بلا تاخیر شروع کریں گے،سرمایہ کاری کیلئے بھروسہ اور اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی صورتحال کے باوجود پاکستان اس منصوبے میں چین کی جانب سے چار ارب اسی کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے لئے ایک بار پھر پرعزم ہے
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے چینی کمپنیوں نے پاکستان کو دومراحل میں تیس ارب ڈالرز کی رعایت دی ہے۔ اس وقت ملک کو در پیش معاشی چیلنجز کے تناظر میں ہم آئی ایم ایف کے ساتھ نویں جائزے کے حتمی مرحلے میں ہے چین ایک بار پھر ہماری مدد کے لئے آگے بڑھا ہے
