حکومت سندھ نے موٹرسائیکل اپنے نام کروانے کیلئے ٹرانسفر فیس معاف کردی

حکومت سندھ نے موٹرسائیکل اپنے نام کروانے کیلئے ٹرانسفر فیس معاف کردی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی کے تحت ہرماہ 2 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کچھ اہم فیصلے ہوئے

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات دیکھتے ہوئے ہم نے کئی اقدامات کیے جس کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی۔خطے کی صورتحال بہت کشیدہ ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جنگ ختم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ موٹرسائیکل سواروں کو سبسڈی دی جائے، سندھ میں 66 لاکھ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، ہر موٹرسائیکل والے کو اپریل سے ہرماہ 2ہزار دیے جائیں گے، 20 لیٹر کےحساب سے ہر ایک لیٹر پر 100 روپے ملیں گے۔ ایپ میں جس کے نام پر موٹرسائیکل ہوگی اس کے اکاؤنٹ میں پیسے دیےجائیں گے لہٰذا عوام جلد سے جلد اپنے نام پر موٹرسائیکل منتقل کریں۔ایپ میں اپنا شناختی کارڈ نمبر ڈالنے سےموٹرسائیکل کانمبر آجائےگا، 15دن بعد رقم موٹر سائیکل والوں کو منتقل کی جائے گی تاہم رقوم تصدیق شدہ موٹرسائیکل والوں کو دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے موٹرسائیکل آپ کے نام نہیں تو 15 دن میں اپنے نام کروا لیں، جس کیلئے موٹرسائیکل کی ٹرانسفر فیس معاف کر رہے ہیں۔لوئر کلاس کے ریلوے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا، پہلے مرحلے میں صرف اپریل کے مہینے میں یہ سبسڈی دی جائے گی، سندھ میں 27 ہزار 297 بسیں رجسٹرڈ ہیں، صرف رجسٹرڈ گاڑیوں، ٹرکوں، موٹرسائیکلوں کو سبسڈی ملے گی۔انٹر سٹی اور انٹرا سٹی منی بس، کوچز اور بس مالکان کو پابند کریں گے کہ کرایہ نہ بڑھاییں، مزید برآں مسافر بسوں کو وفاقی حکومت بھی ایک لاکھ روپے دے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں