وفاقی حکومت کا پیٹرلیم ذخائر پر اطمینان کا اظہار

وفاقی حکومت کا پیٹرلیم ذخائر پر اطمینان کا اظہار

متعلقہ حکام کو اس حوالے سے باقاعدہ فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا

اجلاس میں ملک میں ایندھن کی دستیابی، درآمدی حکمتِ عملی اور عالمی منڈی کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ موجودہ حالات میں ملک میں ڈیزل کے 23 سے 24 دن کے کافی ذخائر موجود ہیں جبکہ پیٹرول کی دستیابی بھی تسلی بخش ہے۔خام تیل کے تقریباً 11 دن کے لیے ذخائر موجود ہیں اور مزید کھیپ راستے میں ہیں،جن سے اپریل تک ریفائنریوں کی ضروریات پوری ہوتی رہیں گی۔

اجلاس میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، جس کے باعث پٹرول اور ڈیزل کی درآمدی لاگت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں