وزیراعلیٰ سندھ کامحکمہ تعلیم کو اسکولوں کی تعمیرِ نو کے کام میں تیزی لانے کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ کامحکمہ تعلیم کو اسکولوں کی تعمیرِ نو کے کام میں تیزی لانے کا حکم

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ اسکولوں کی تعمیرِ نو کا جائزہ اجلاس

اجلاس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری ٹو سی ایم آصف جمیل شیخ اور دیگر شریک

وزیرتعلیم سید سردار شاہ نے کہا کہ سنہ 2022ء میں سیلاب میں 19,808 اسکول متاثر ہوئے جن کی بحالی کا عمل جاری ہے۔

اب تک 5,465 سیلاب متاثرہ اسکولوں کی تعمیر و بحالی کا کام شروع  کیا گیا ہے، اجلاس میں بریفنگ

وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ جبکہ 14,343 اسکول کی بحالی کا کام مختلف مراحل میں ہے ، وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 5314 اسکول کی تعمیر سے 14 لاکھ سے زائد بچوں کی تعلیم سرگرمی بھتر ہوئی

زیادہ متاثر اضلاع کو ترجیح دی جائے اور تعمیرِ نو کے کام کو تیز کیا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کامحکمہ تعلیم کو اسکولوں کی تعمیرِ نو کے کام میں تیزی لانے کا حکم

وزیرتعلیم نے کہا کہ سندھ بھر میں 2,268 مکمل تباہ شدہ اسکول زیرِ تعمیر ہیں

وزیراعلیٰ سندھ کوآگاہی دی گئی کہ 3,197 جزوی متاثرہ اسکولوں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے،حیدرآباد ڈویژن سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں  1,254 اسکول متاثر ہوئے۔ٹھٹو میں  222، دادو  میں 211اور بدین میں 167 اسکول شدید متاثرہ ہوئے۔کراچی ڈویژن میں 305 اسکولوں میں 75 مکمل تباہ اور 230 جزوی متاثر ہوئے۔ملیر میں 91 اسکول، ضلع وسطی کے 49 اور کورنگی کے 40 اسکول شامل ہیں،لاڑکانہ ڈویژن میں 1,218 اسکول متاثر ہوئے،قمبر-شہدادکوٹ 294 اور لاڑکانو کے 343 اسکول متاثر ہوئے،میرپورخاص ڈویژن میں 724 اسکول سیلاب کے باعث متاثرہوئے،میرپورخاص ڈویژن میں 301 اسکول مکمل اور 423 جزوی طور پر تباہ ہوئے،میرپورخاص میں 277 اور عمرکوٹ میں 238 اسکولوں کو نمایاں نقصان ہوا،شہید بینظیرآباد میں 894 اسکول متاثر، 376 مکمل اور 518 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔نوشہرو فیروز میں 494 اسکول متاثر ہوئے، جو اسے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے۔سکھر ڈویژن میں 1,070 اسکول متاثر، 448 مکمل اور 622 جزوی طور پر تباہ ہوئے،خیرپور میں 730 اسکول اور گھوٹکی 212 سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شامل ہے

وزیراعلیٰ سندھ کا اسکول کی تعمیر کے کام کے لیئے ڈیش بورڈ بنا کے ڈیٹا پر شیئر کرنے کی ہدایت

متاثرہ اضلاع میں بحالی کا عمل تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا

وزیراعلیٰ سندھ کا مضبوط اور جدید اسکول انفراسٹرکچر کی تعمیر کا فیصلہ

مراد علی شاہ  نے کہا کہ مستحکم تعلیمی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے ڈیٹا پر مبنی اور شفاف حکمتِ عملی اختیار کی جائے گی، ہر تباہ اسکول بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ ہے اس لیئے جلد سے جلد تعمیر مکمل کی جائے۔وزیرتعلیم نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ تعلیم کا عمل کہیں نہیں ہو تمام اسکول کام کر رہے ہیں۔اسکول کی عمارت کی تعمیر جاری ہیں اور تعلیم عمل بھی باقائدہ کام کر رہا ہے : سردارشاہ فوری تعمیرِ نو یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں بھتر انداز میں ہو سکیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں