وزیر اعظم نے سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کردی
سرکاری گاڑیوں میں ہائی اوکٹین ایندھن کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے: وزیر اعظم
اس پابندی کا اطلاق فی الفور ہو گا۔اگر کسی بھی سرکاری محکمے کی گاڑی میں ہائی اوکٹین ایندھن کا استعمال نا گزیر ہے تو استعمال کرنے والا اپنے ذاتی جیب سے استعمال کرسکتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری خرچ پر ہائی اوکٹین کے استعمال پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔اس فیصلے کا مقصد قومی وسائل کے مؤثر اور ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔
وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام وفاقی محکمے، اتھارٹیز اور ذیلی ادارے اس فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے سرکاری گاڑیوں کے ایندھن پر %50 کٹوتی کا اطلاق پہلے ہی چکا، اس کے ساتھ ساتھ %60 سرکاری گاڑیوں کو گراونڈ کیا جا چکا ہے۔
