کراچی میں آج بھی موسلادھار بارش آج بھی جاری، 13 افراد جانبحق متعدد زخمی، درخت اکھڑ گئے۔
شہر قائد میں گزشتہ رات تیز ہوا کے ساتھ بارش کے دوران مختلف علاقوں میں متعدد درخت اکھڑ کر گرگئے۔
دوران بارش کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ کی مدینہ کالونی کے قریب دیوار گرنے سے 13 افراد جاں بحق اور 03 افراد زخمی ہوئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جانبحق افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے جائے وقعہ کا دورہ کیا۔
قائد آباد مجید کالونی میں گھر کی دیوار گرنے سے خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص زخمی ہے۔ملیرندی یارو گوٹھ کےقریب آسمانی بجلی گرنےسے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کورنگی ساڑھےتین میں گھر کی چھت گرنے سےخاتون جاں بحق ہوگئی، کورنگی 5 نمبرمیں درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آج دوپہر کے بعد بارش کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق بادل اس وقت سمندر میں موجود ہیں جو شہر کی جانب بڑھ سکتے ہیں، آج تیز بارش کے ایک سے دو اسپیل آسکتے ہیں۔
آج 50 ملی میٹر یا اس سے زائد بارش ہوسکتی ہے، جبکہ ہواؤں کی رفتار کل کے مقابلے میں کم رہے گی اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔شہر میں بل بورڈز گرنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں، انتظامیہ کو تیز ہواؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

