spot_img

وزیراعلیٰ سندھ کا دریائے سندھ پر سکھر- روہڑی نیا پل بنانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ کا دریائے سندھ پر سکھر- روہڑی نیا پل بنانے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 51ویں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پالیسی بورڈ کے اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ کا دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل بنانے کا فیصلہ

اجلاس میں صوبائی وزراء؛ ناصر حسین شاہ، ضیاء الحسن لنجار، معاون خاصوصی سید قاسم نوید، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سینئر ممبر ایس ایم بی آر خالد حیدر شاہ، سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سیکریٹری قانون اور دیگر حکام شریک

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں سندھ میں بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کی منظوری دے دی گئی، نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اصلاحات کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل کی منظوری دے دی۔

سیدمراد علی شاہ نے کہا کہ نیا پل سکھر اور روہڑی سمیت ملحقہ علاقوں کو آپس میں منسلک کرے گا، دریائے سندھ پر نئے سکھر-روہڑی پل سے موجودہ راستوں پر ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا۔

سکھر اور روہڑی ایک مربوط شہری و معاشی راہداری ہیں، وزیر بلدیات کی اجلاس میں بریفنگ

روہڑی، صالح پٹ اور پنو عاقل کے تقریباً 70 فیصد 70 فیصد شہری روزگار، تعلیم اور علاج کے لیے سکھر کا رخ کرتے ہیں

ناصر شاہ نے کہا کہ فی الحال مرکزی گزرگاہ لینس ڈاؤن پل ہے، جسے سکھر بیراج کی مدد حاصل ہے، مرمت کے باعث سکھر بیراج کم از کم 2027 تک عوامی آمدورفت کے لیے بند رہے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لینس ڈاؤن پل پر روزانہ 30 ہزار سے زائد گاڑیوں کی آمد رفت ہوتی ہے۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بھاری ٹریفک کو لینس ڈاؤن پل استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے،لینس ڈاؤن پل پر ٹریفک دباؤ سے ایمبولینس اور ایمرجنسی سروسز متاثرہوتی ہیں،نئے پل سے ٹریفک جام اور رش میں واضح کمی متوقع ہوگی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں