گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی کا گورنر ہاؤس کے فنڈز کا آڈٹ کا اعلان
کراچی: گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہاؤس کے آڈٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس کو اب تک ملنے والے فنڈز کے استعمال کا آڈٹ کیا جائے گا۔ ایک حقیقی صحافی تحقیق کرتا ہے، افواہوں پر یقین نہیں کرتا۔ مجھ پر تنقید کریں لیکن ملک، صوبے اور کراچی کے خلاف منفی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا کہ پاکستان قائداعظم کی انتھک جدوجہد اور سیاسی رہنماؤں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم آزاد ہوا میں سانس لے رہے ہیں، اس لیے یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے ملک اور وسائل کی قدر کریں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ بطور گورنر سندھ کے ہر ضلع، گاؤں اور فرد کی نمائندگی کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فرائض ایمانداری، دیانتداری اور انصاف کے ساتھ ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
صحافت کے کردار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حقیقی صحافی تحقیقات کرتا ہے، افواہوں پر یقین نہیں کرتا۔ مجھ پر تنقید کریں لیکن ملک، صوبے اور کراچی کے خلاف منفی بات برداشت نہیں کی جائے گی۔
نہال ہاشمی نے وزیراعظم نواز شریف کے وژن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے، تھر کول، گوادر پورٹ اور ٹریکٹر سکیم ان کے تعمیری وژن کی مثالیں ہیں نواز شریف کا فلسفہ ’’پہلے پاکستان، پھر عوام اور آخر میں پارٹی‘‘ ہے۔
