صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی عید الفطر کے موقع پر زائد کرایوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی ہدایات

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی عید الفطر کے موقع پر زائد کرایوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی ہدایات

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی عید الفطر کے موقع پر زائد کرایوں کے خلاف مہم شروع کرنے کی ہدایات

پولیس، تمام اضلاع کی انتظامیہ، این ایچ اے، ٹریفک اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام متعلقہ حکام کو کارروائیوں کی ہدایات دی گئی ہے

اپنے جاری بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے خودساختہ طور پر کرایوں میں اضافہ مسافروں پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے،عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور بغیر اجازت کرایوں میں اضافہ روکنا متعلقہ اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے،تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے اپنے دائرہ اختیار میں زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کی رپورٹ محکمہ کو ارسال کی جائے،زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے رہی ہے،مسافروں کو سرکاری مقررہ کرایوں پر محفوظ اور سہل سفر کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک رہیں، عوامی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں