پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ کامیابی سے مکمل ہوگئی

اس کامیابی کو ملکی ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان میں مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

نیلامی میں کامیاب بولی دہندگان میں زونگ (چائنا موبائل)، یوفون (اتصالات) اور جاز (ویون گروپ) شامل ہیں۔

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے اس موقع پر کہا کہ یہ نیلامی پاکستان میں ٹیلی کام اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی واضح علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ غیر ملکی کمپنیوں کی نئی سرمایہ کاری پاکستان کی معیشت اور جاری اصلاحاتی عمل پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پی آئی اے میں 645 ملین ڈالر کی نجکاری بھی مقامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کا اہم عندیہ ہے۔ ان کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری سے فضائی رابطے مضبوط ہوں گے جبکہ 5G اسپیکٹرم نیلامی سے ڈیجیٹل معیشت اور تیز رفتار انٹرنیٹ کو فروغ ملے گا۔

خرم شہزاد نے مزید بتایا کہ نیلامی میں کامیاب کمپنی جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور طویل المدتی استحکام کی ضمانت ہے، جبکہ پاکستان کی معیشت میں یہ مثبت پیش رفت ایس آئی ایف سی کی مؤثر معاشی پالیسیوں اور اصلاحاتی وژن کا عملی ثمر ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں