شرجیل انعام میمن نے  پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا، کارروائی کے احکامات

شرجیل انعام میمن نے  پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا، کارروائی کے احکامات

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کا نوٹس لے لیتے ہوئے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو کرایوں کا ازسرِ نو جائزہ  لینے اور ضرورت کی صورت میں مناسب اور متوازن کرایوں کے تعین  کرنے کی ہدایات  کردی۔  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو کرایوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے والوں ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کے بھی احکامات  جاری کئے۔

سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کا اہم اجلاس  کراچی میں ہوا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر کرایوں میں من مانا اضافہ عوام پر بوجھ کے مترادف ہے، کرایوں میں کسی بھی قسم کے اضافے کا اختیار صرف حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کو حاصل ہے،  جو ٹرانسپورٹرز سرکاری منظوری کے بغیر کرایوں میں اضافہ کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن  نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو فیلڈ میں فوری طور پر چیکنگ مہم شروع کرنے کی ہدایات  جاری کیں،  اور حکام کو ہدایات دیں کہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے مؤثر نظام قائم کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی استحصال کی اجازت نہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں