سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی پراکسی یافتہ 15 خوارج ہلاک

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی پراکسی یافتہ 15 خوارج کو ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی یافتہ 15 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پرانٹیلی جنس آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 12خوارج ہلاک کر دیے گئے۔سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو گھیر کر بھرپور کارروائی کی۔

شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ضلع بسیما میں بھی آپریشن کے دوران بھارتی سرپرست یافتہ 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے، فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کا سراغ لگا کرمؤثر اور فیصلہ کن کارروائی کی۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث اور سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے، سکیورٹی فورسز ملک سے بیرونی سرپرست یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں