پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کردیا گیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافہ کردیا گیا

حکومت نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 55 روپے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی نئی قیمت 321روپے 17پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔پیٹرول پرڈویلپمنٹ لیوی 84 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 105 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پرپی ڈی ایل 76.21 روپے سے کم کر کے 55روپے فی لیٹرکر دی گئی۔

وزیراعظم اسحاق ڈار اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ خطے میں جنگ کی صورتحال ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں، وزیراعظم اس متعلق بہت فکر مند ہیں اور وزیراعظم نے آج خود میٹنگ کی ہےجس میں صورتحال کاجائزہ لیا۔ہم نے دیکھنا ہے کہ کتنا اضافہ کرنا ہے۔

وزیراعظم اسحاق ڈار اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پانچ روز گزر چکے ہیں روز جائزہ لیتے ہیں، قیمتوں میں ہر روز خطیر اضافہ ہورہا ہے،  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آج رات سے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ہفتہ وار تعین کی منظوری

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں