spot_img

پنجاب میں بیواؤں اور یتیموں کی سرکاری کفالت کے لئے ڈیجیٹل سسٹم تیار

پنجاب میں بیواؤں اور یتیموں کی سرکاری کفالت کے لئے ڈیجیٹل سسٹم تیار

لاہور: رحمتوں بھرے مہینے میں بڑی خبر،پنجاب میں بیواؤں اور یتیموں کی تذلیل کا دور ختم ہوگیا۔

پاکستان میں پہلی بار بیواؤں اور یتیموں کی سرکاری کفالت کا ایک شفاف ڈیجیٹل سسٹم تیار کر لیاگیا ۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بیوگان اورماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کیلئے ”رحمت کا رڈ“کی منظوری دے دی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“کے ذریعے بیوگان کو ایک لاکھ اوریتیم بچوں کو 25،25ہزار ملیں گے۔

پنجاب رحمت کارڈکیلئے موبائل اپیلی کیشن،ویب پورٹل،کال،سینٹر آف زکوۃ آفس سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازنےاجلاس میں اظہارخیال کرتےکہاپنجاب میں بیوہ اب محتاج نہیں ،ریاست کی ذمہ داری ہے بیوہ کو خیرات نہیں،باوقار حق ملے گا۔حقدار تک حق پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ“ کے ذریعے بیواؤں کو خود روزگار کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں