spot_img

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کا اجلاس

وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کا اجلاس

اسلام آباد: وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندگان کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس کو پاکستان۔افغانستان صورتحال، ایران، مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں کشیدگی کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سفارتی کوششوں پر اِن کیمرہ بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں شریک سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ شرکاء نے موجودہ حالات میں ملی اتحاد، اتفاق اور یگانگت کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مزید تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام شرکاء نے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

شرکاء نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کے وزیرِاعظم کے اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں