spot_img

پاکستان کی متبادل تیل سپلائی روٹ کی درخواست، سعودی عرب کی مکمل حمایت کی یقین دہانی

پاکستان کی متبادل تیل سپلائی روٹ کی درخواست، سعودی عرب کی مکمل حمایت کی یقین دہانی

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی

ملاقات میں پاکستان کو متبادل تیل سپلائی روٹ کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان نے بندرگاہ یانبو کے ذریعے متبادل تیل سپلائی روٹ کی درخواست کی ہے جس پر سعودی عرب نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بحیرہ احمر میں واقع بندرگاہ یانبو کے ذریعے سپلائی کی سکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔پاکستان کے لیے خام تیل اٹھانے کے لیے ایک جہاز کو پاکستان سے بندرگاہ یانبو روانہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے سعودی عرب کی اس موقع پر پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بندرگاہ یانبو سے تیل کی سپلائی میں پاکستان کو ترجیح دی جائے گی۔

سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی ضرورت کے پیشِ نظر پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا اور پاکستان اور سعودی عرب آزمائش میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ حکومتِ پاکستان عوام کے لیے توانائی کی سپلائی چین کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کی بیشتر پیٹرولیم سپلائی آبنائے ہرمز کے راستے آتی ہے اور اِن حالات میں سعودی عرب جیسے برادر ممالک کی حمایت پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں